محکمہ موسمیات نےعوام کو پھر نوید سنا دی

Jun 27, 2021 | 12:03:PM
محکمہ موسمیات نےعوام کو پھر نوید سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ملک بھر میں کہیں بادلوں کا راج ہے تو کہیں دھوپ نے پارہ ہائی کیا ہوا ہے۔محکمہ موسمیات نے گرمی کے ستائے عوام کو بارش کی نوید سنا دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں رات کے اوقات میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے جبکہ لاہور میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران بہاولپور، وہاڑی، جیکب آباد اور سکھر سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: اسکردو میں موج مستیاں ۔۔مہوش حیات کو آخرکار پیار ہوگیا
 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں صبح اور رات کے اوقات میں بوندا باندی ہوسکتی ہے۔ خطۂ پوٹھوہار، میانوالی ، خوشاب ، بھکر، لیہ ،ڈی جی خان اورملتان میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان۔۔بڑی خبر سامنے آگئی