گریڈ 17 میں ترقی کی منظوری! کسٹمز انسپکٹرز کیلئے اچھی خبر آگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(میاں عمیر عظمت) کسٹمز انسپکٹرز کیلئےبڑی خوشخبری آگئی ہے،انسپکٹرز کو ٹائم سکیل کی بنیاد پر گریڈ 17 میں پروموٹ کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
اس سلسلے میں متعلقہ افسران کو اثاثوں کی تفصیلات، کارکردگی رپورٹس جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ایف آئی اے اور نیب کے کلئیرنس سرٹیفکیٹس سمیت دیگر ڈیٹا بھی جمع کروانا ہو گا۔
ذرائع کے مطابق شرائط پر پورا اترنے والے انسپکٹروں کو سکیل 17 میں پرموٹ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ نے حقِ مہر سے متعلق اہم فیصلہ جاری کردیا