اٹک کے کالجز میں سال اول کے داخلوں کا سلسلہ شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)اٹک کے ضلع بھرکے زنانہ و مردانہ کالجز میں سال اول کے داخلوں کا سلسلہ ہوگیا ہے، 1924 میں تعمیرہونے والی بر صغیر پاک و ہند کی قدیم ترین تعلیمی درسگاہ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج اٹک میں پرنسپل ڈاکٹر سید محمدعمران کی قیادت میں اس سلسلہ میں سال اول کے داخلوں کا با قائدہ آغاز کر دیا گیاہے۔
کالج کے کمرہ نمبر ایک میں ون ونڈو روم قائم کرد یاگیاہے جہاں فارم چیکنگ،فیس اور دیگر معاملات حل کرکے داخلہ دیا جاتاہے تمام ٹیم ہی ایک کمرہ میں اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہے ۔
اس سال 740طلبہ کو سا ل اول میں پری انجینئرنگ ،پری میڈیکل ،آرٹس ،جنرل سائنس،آئی سی ایس سمیت پانچ مختلف شعبوں میں داخلہ دینے کا ٹارگٹ ہے داخلوں کا سلسلہ جاری ہے طلبہ کا زیادہ رحجان آئی سی ایس کی جانب ہے ، گزشتہ سال ٹارگٹ 640 تھا۔
حکومتی پالیسی کے تحت ایم اے، ایم ایس سی کی کلاسوں کو بتدریج ختم کیا جارہاہے ، گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج اٹک میں ایم اے ،ایم ایس سی کی کلاسوں کا مکمل خاتمہ کر دیا گیاہے ۔
یہ بھی پڑھے:شاداب کے انتظار میں نائب کپتان کی پوسٹ ختم