فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کی وجہ سے سر اُٹھا کر دنیا میں گھوم رہے ہیں:حنیف عباسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سعید احمد سعید )وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ صحافیوں سے ہمیشہ اچھا تعلق رہا، پاکستان کی جو عزت دنیا میں اب ہے، پہلے نہیں تھی، لاہور کی سڑکوں پر تعلیم حاصل کی، ادھر ہی پیدا ہوئے تھے۔
لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ ایف سی کالج میں پڑھا طالب علمی میں سیاست شروع کی، لاہور پریس کلب پورے پاکستان کا بڑا پریس کلب ہے ادھر لوگوں نے اپنی زندگیاں دی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ہمیشہ سے تعلق صحافیوں سے اچھا رہا ہے، جب ریلوے کا چارج سنبھالا تو کوئی بڑے دعوے نہیں کئے، پاکستان اب بدلا ہوا پاکستان ہے، پاکستان کی دنیا میں جو عزت اب ہے وہ پہلے نہیں تھی یہ کہتے ہوئے شرمانا نہیں چاہئے۔
حنیف عباسی نے کہا کہ فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کی وجہ سے سر اُٹھا کر دنیا میں گھوم رہے ہیں، ترکیہ ہو یا روس اوورسیز پاکستانیوں کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے، پچیس سال قید کے باوجود ملک کو بُرا نہیں کہا میرے لیڈر نے بھی صبر وُ استقامت کے ساتھ جیل کاٹی۔
وزیر ریلوے نے کہا کہ کچھ لوگ قید میں ہیں تو چیخنا، چلانا اور گالی گلوچ کر رہے ہیں، اس دشمن کو شکست دی جس کے پاس پندرہ جہاز تو ہمارے پاس ایک جہاز تھا، بہترین خارجہ پالیسی سے دنیا نے پاکستان کی طاقت کو تسلیم کر لیا ہے بھارت زخم چاٹ رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کی خصلت میں ہے کہ ڈسنا ہی ڈسنا ہے، کچھ لوگ تو پاک بھارت جنگ کو نورا کشتی کہتے رہے، جس پاکستان نے پالا پوسا ، مال کھایا، سائیکل سے بی ایم ڈبلیو تک گئے، وہ پاکستان پر بھونک رہے ہوتے ہیں۔
حنیف عباسی نے کہا کہ آزادی اور غلامی کا تقابلی جائزہ کرنا ہے تو مقبوضہ و آزاد کشمیرمیں زندگی کو دیکھ لیں، کوئی گندم پر، کوئی گیس تو کوئی پانی پر سانپ بن کر بیٹھ جاتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ بھارت کا اس لئے شکریہ کہ آپ نے پوری قومُ کو اکٹھاکر دیا، نور خان ائیر بیس پر میزائل گرا تو لوگ میزائل دیکھنے کے لیے بھاگتے رہے ادھر لوگ بھارت میں چیخ و پکار کرتے رہے، بُرے وقت میں چین ترکیہ آزربائیجان ملائیشیا اور بنگلہ دیش بھی پاکستان کے ساتھ کھڑے رہے۔
وزیر ریلوے کے مطابق وزیراعظم نے کہا پہلگام واقعہ پر آزادانہ تحقیقات کروا لیں لیکن بھارت نے بزدلانہ موقف اپنایا، امریکہ نے خود کہہ دیا پانچ بھارتی جہاز گرے، پانچ ارب روپے لے لو اور باپ ، بھائی شہید واپس کر دو وہ تو نایاب لوگ ہیں۔
حنیف عباسی نے کہا کہ بلوچستان کے پی میں بھارتی پراکسی وار جاری ہے، حکومتی پالیسی پر افراط زر 38 سے زیرو فیصد پر آ گئی ہے، معیشت کو سنبھالنے کے لئے سخت فیصلہ کرنے پڑے، بڑے بڑے مگرمچھوں کو پکڑیں جنہوں نے لوٹ مار کی۔
انھوں نے کہا کہ دس آئی پی پیز بند اور پندرہ کو بند کرنے لگے ہیں، راولپنڈی کے تین، کراچی کے دو، لاہور کے دو اسٹیشنز پر صفائی پر آئوٹ سورس کر چکے ہیں۔
وزیر ریلوے نے کہا کہ ہم نے فوڈ کوالٹی کو بہتر کیا ہے، کوالٹی ایجوکیشن کے لئے ریلوے کے چھ سکولوں کو آئوٹ سورس کر رہے ہیں، جب تک ریلوے میں سرمایہ کاری نہیں کریں گے ملکی معیشت میں بہتری نہیں آ سکتی، روہڑی کراچی ریلوے کی مین آرٹری ہے اس پر معاہدہ جلد کریں گے۔
حنیف عباسی نے کہا کہ مریم نواز کا شکرگزار ہوں جنہوں نے لاہور سے راولپنڈی کو دو سے ڈھائی گھنٹے سفر کےلئے ٹریک کو بہتر کرنے کا عملی اقدام اٹھایا ہے، مریم نواز نے پچاس ارب ریلوے کیلئے مختص کئے ہیں، لاہور ریلوے اسٹیشن پر مفت وائی فائی لگایا گیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ کوئٹہ شہر خوبصورت ہو جائے گا، ڈی ڈبلیو چلا دیں، کوئلے کو پاور پلانٹ کے لئے ایک سو پانچ کلومیٹر کا ٹریک تیس اپریل تک مکمل ہوگا، کول پاور پلانٹ پر کوئلے کی بہترین ترسیل سے پندرہ روپے یونٹ سے ساڑھے چار روپے میں فی یونٹ ملے گا، چار ٹرینوں کے ریکوڈکٹ کیلئے 2028 کا معاہدہ ہو جائے گا۔