پی آئی اے کااربعین کیلئےخصوصی پروازیں چلانے کا اعلان،کرایہ کتنا ہو گا؟جانیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(خورشید رحمانی) پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن(پی آئی اے) نے 8 اگست سے اربعین کے لیے خصوصی فلائٹ آپریشن چلانے کا اعلان کردیا،قومی ائیرلائن نےاربعین کے خصوصی فلائٹ آپریشن کے لیے فی مسافر کرایہ 675 ڈالر رکھ دیا۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے اربعین کے لیے پاکستان سے نجف روانگی خصوصی پروازیں 8 اگست سے 11 اگست تک چلائی جائیں گی،نجف سے پاکستان واپسی کی پروازیں 18 اگست تا 23 اگست تک تک چلیں گی۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے اربعین کے خصوصی فلائٹ آپریشن کے لیے فی مسافر کرایہ 675 ڈالر رکھ دیا،عراق جانے والے زائرین نے پی آئی اے سے کرایہ کم کرنے اور مزید اضافی پروازوں کو چلانے کی درخواست کی ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان سے بذریعہ سڑک پر سال لاکھوں لوگ ایران کے راستے عراقی شہر نجف جاتے ہیں،سڑک کے ذریعے جانے پر پابندی کے بعد حکومت پی آئی اے کو اربعین کے لیے مزید اضافی پروازین چلانے کی ہدایت کردی۔
دوسری جانب عراقی ایئرویز کو بھی سول ایوی ایشن نے پاکستان سے اربعین کے موقع پر خصوصی فلائٹ آپریشن کے لیے اضافی پروازوں کی اجازت دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پنجاب کے سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کے حوالے سے اہم خبر