پاکستان کا نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ 31 جولائی کو لانچ کیلئےتیار

سیٹلائٹ لانچنگ ویژن 2047 اور قومی خلائی پالیسی کاعملی اظہار ہے،ترجمان سپارکو

Jul 27, 2025 | 16:10:PM
پاکستان کا نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ 31 جولائی کو لانچ کیلئےتیار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف )پاکستان  نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ 31 جولائی کو لانچ کرے گا۔
ترجمان سپارکوکے مطابق پاکستان کا نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ 31 جولائی کو چین سے لانچ ہوگاجوفصلوں کی نگرانی،زراعت اور شہری منصوبہ بندی میں مدد دے گا،اس کے علاوہ یہ نیا سیٹلائٹ قدرتی آفات کی پیشگی وارننگ کی نگرانی بھی کریگا ۔
ترجمان سپارکوکے مطابق گلیشئرز کے پگھلاؤ ،جنگلات کی کٹائی اورسی پیک سمیت قومی ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی میں بھی معاون ہوگا،نیا سیٹلائٹ ای او 1 اور پی آر ایس ایس کے ساتھ پاکستان کے ریموٹ سینسنگ بیڑے کو مضبوط بنائے گا ،سیٹلائٹ لانچنگ سپارکو کے ویژن 2047 اور قومی خلائی پالیسی کا عملی اظہار ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:اربعین کیلئے زمینی راستے سے ایران اور عراق جانے پر پابندی عائد
ترجمان سپارکوکے مطابق ماحولیاتی نگرانی اور قدرتی وسائل کے انتظام میں نیا سیٹلائٹ اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔