سرگودھا میں چھیٹر خانی کی شکایت کرنے پر اوباش نے خاتون کو قتل کر دیا

Jul 27, 2025 | 13:07:PM
سرگودھا میں چھیٹر خانی کی شکایت کرنے پر اوباش نے خاتون کو قتل کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سرگودھا میں اوباش نوجوان نے مبینہ طور پر چھیڑ خانی کی شکایت کرنے پر خاتون کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق کوٹ مومن میں 30 سالہ خاتون اپنی بیٹی کے ساتھ بازار گئی تھی۔

باز ار میں ایک نوجوان نے اس سے بدتمیزی کی جس کے بعد گھر والوں سے واقعے کی شکایت کی گئی جس پر نوجوان نے خاتون کو گولی مار کر قتل کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:بارش متاثرین کیلئے فی خاندان 10 لاکھ روپے امداد کا اعلان