ریچھوں کی لڑائی، گھر کے باغ کو اکھاڑہ بنا لیا، ویڈیو وائرل

Jul 27, 2023 | 12:59:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)جنگلی سیاہ ریچھوں نے ایک گھر کے باغ کو اکھاڑہ بنا لیا اورایک دوسرے سے ہولناک لڑائی میں باغ کو تہس نہس کر دیا ہے۔ اس کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ریچھوں کو ایک دوسرے پر گھونسوں کی بارش کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

فلوریڈا  میں جنگی سیاہ ریچھوں کی گھر کے باغ کے اندر  لڑائی،ریچھ ایک دوسرے کے ساتھ گتھم گتھا ، گھر کے باغ کو تہہ و بالا کر دیا،گھر کے  مالک ایک سابق فوجی افسر بھی ہیں وہ کہتے ہیں کہ میں نے زندگی میں بہت سا وقت جنگلات اور فطری ماحول میں گزارا ہے لیکن ایسا واقعہ کبھی نہیں دیکھا کہ  جس میں جنگلی ریچھوں نے اتنا طوفان مچایا ہو۔اس ویڈیو میں ایک ہی خاندان کے چار ریچھوں کو پہلے دیکھا جاسکتا ہے۔

ان چاروں میں سے ایک ماں ریچھ ہے اور تین اس کے بچے ہیں۔ یہ بچے اپنی تھوتھنیوں سے باغ کو سونگھتے پھررہے ہوتے ہیں کہ گھر کی باڑ عبور کرکے ایک اور ریچھ اندر داخل ہوتا ہے۔ یوں ایک دوسرے پر گھونسوں کی بارش شروع ہوجاتی ہے۔

 مزید پڑھیں:29 ہزار آسامیاں ختم،محکمہ خزانہ نے نوٹیفیکشن جاری کر دیا

گھر کے مالک نے اسے انسانی لڑائی کی طرح  قرار دیا ہے جس میں پہلوان ایک دوسرے کو پچھاڑ رہے ہوتے ہیں۔ یہ لڑائی پانچ منٹ تک جاری رہی۔ ریچھ ایک دوسرے کو ماررہے تھے کہ مالک مکان نے خبردار کرنے کا سائرن بجایا۔ اس کے بعد ماں ریچھ اپنے بچوں کو لے کر وہاں سے دوڑ پڑی۔