یوم عاشور، کراچی پولیس کا سیکیورٹی پلان تیار

Jul 27, 2023 | 11:44:AM
کراچی پولیس نے یوم عاشورہ کیلئے سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا ہے  پولیس اعلامیے کے مطابق عاشورہ پر پندرہ ہزار دو سو ستاسی افسران و اہلکار تعینات کیے جائیں گے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہ زیب حسین)کراچی پولیس نے یوم عاشور کیلئے سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا ہے  پولیس اعلامیے کے مطابق عاشورہ پر پندرہ ہزار دو سو ستاسی افسران و اہلکار تعینات کیے جائیں گے.

 پولیس ذرائع کے مطابق شہر کی باسٹھ امام بارگاہوں کو انتہائی حساس  تین سو پانچ کو حساس جبکہ  تیس کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔ کراچی میں محرم الحرام کے دوران کراچی پولیس کے 15 ہزار 287 افسران و اہلکار سیکیورٹی پر تعینات کئے جائیں گے۔ کراچی پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ ایسٹ میں 7 ہزار 50، ویسٹ میں 5 ہزار 940 اور ساؤتھ میں 2 ہزار 297 افسران و اہلکار محرم کی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

شہر میں 305 امام بارگاہوں کو حساس اور 62 کو انتہائی حساس اور 30 کو نارمل قرار دیا گیا ہے ڈسٹرکٹ ایسٹ کی امام بارگاہوں پر 448 اور مجالس پر 2306 افسران و اہلکار جبکہ ویسٹ کی امام بارگاہوں پر 506 اور مجالس پر 906 اور ساؤتھ کی امام بارگاہوں پر 284 اور مجالس پر 783 افسران و اہلکار سیکیورٹی پر معمور ہوں گے۔  شہر کے انتہائی حساس مقامات پر 1267 افسران و جوان فرائض سر انجام دینگے۔

اسپیشل سیکیورٹی یونٹس پر ماہر اسنائپرز مرکزی جلوس کے اطراف اور گزرگاہوں پر تعینات کئے جائیں گے

مزید پڑھیں:لیسکوکی ترجمان ومیڈیاکنسلٹنٹ افشاں مدثرعہدےسےمستعفی

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے عوام سے اپیل ہے کہ اپنے اردگرد نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک اور غیر معمولی صورت حال سے پولیس کو مددگار 15 پر فوری اطلاع دیں عوام کے جان و مال کی حفاظت اور امن وامان کی بحالی کیلئے کراچی پولیس اپنا کردار ادا کرتی رہے گی