پب جی گیم  کھیلنے سے منع کرنے پر خاتون نے شوہر کو حوالات بند کروادیا

Jul 27, 2021 | 20:32:PM
پب جی گیم  کھیلنے سے منع کرنے پر خاتون نے شوہر کو حوالات بند کروادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک)یو اے ای  میں پب جی گیم کھیلنے  کی شو قین خاتون نے گیم کھیلنے سے روکنے پر اپنے ہی شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔

تفصیلات کے مطابق  گھر مہمان آئے تو  خا تون  کے شوہر نے  اسے مہمانوں کے لیے کافی بنانے کا کہا تاہم خاتون پب جی کھیلنے میں اتنا مصروف تھی کہ کافی بنانا بھول گئی۔

شوہر نے مہمانوں کو کافی پیش نہ کرنے اور پب جی گیم کھیلنے میں مصروف رہنے پر خاتون کی پٹائی لگا دی لیکن اب وہ خود مشکل میں پھنس گیا۔

متاثرہ خاتون نے تشدد کرنے پر اپنے شوہر کے تھانے میں درخواست جمع کرا دی جس میں کہا گیا کہ تشدد کی وجہ سے اسے نفسیاتی اور جسمانی نقصان ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شہری 600موٹر سائیکلوں کا مالک نکل آیا۔۔خود لاعلم