وفاقی کابینہ نے پہلی نیشنل سائبر سکیورٹی پالیسی کی منظوری دیدی

Jul 27, 2021 | 19:46:PM
وفاقی کابینہ نے پہلی نیشنل سائبر سکیورٹی پالیسی کی منظوری دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی کابینہ نے وزارت آئی ٹی کی تیار کردہ پاکستان کی پہلی نیشنل سائبر سکیورٹی پالیسی کی منظوری دیدی،پالیسی کے نفاذ،امور کی نگرانی ، حکمت عملی کے تعین اور اقدامات کیلئے" سائبرگورننس پالیسی کمیٹی قائم کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق کابینہ نے ملک بھر سمیت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کیلئے ایڈیشنل اسپیکٹرم کی نیلامی کی بھی منطوری دیدی۔ وفاقی وزیر سید امین الحق کے مطابق قلیل مدت میں اہم ترین پالیسی کی تیاری پر وزارت آئی ٹی کے حکام اورماہرین مبارکباد کے مستحق ہیں، پالیسی کا اولین مقصد شہریوں، سرکاری ونجی اداروں کے آن لائن ڈیٹا،معلومات کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔
انہوں نے کہاکہ سرکاری و نجی ادارے ڈیٹا، خدمات، آئی سی ٹی مصنوعات اور سسٹمز سائبرپالیسی کے پابند ہوں گے، پاکستان کے کسی ادارے پر سائبر حملے کو قومی سالمیت پر جارحیت تصور کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سائبر حملے کی صورت میں تمام مطلوبہ اقدامات اور جوابی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، سرکاری اور نجی سروس نیٹ ورکس میں سائبر سیکیورٹی کے عمل کو مربوط اور مستحکم کیا جائے گا۔
 انہوں نے کہاکہ پالیسی کے تحت قومی،سیکٹر اور اداروں کی سطح پر کمپیوٹر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم بنائی جائے گی، ماہرین اور تمام مطلوبہ و جدید آلات سے آرستہ ٹیم سائبر سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے کام کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ قومی سطح کی ریسپانس ٹیم کیلئے ایک ارب 92 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں۔بھارتی گانے پر رقص کرتے ہو ئے اداکا رہ عا ئزہ خا ن کی ویڈیو وا ئرل