ڈاکٹر آکاش انصاری کا قتل، مجرم بیٹے شاہ لطیف کو سزائے موت سنا دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(محمد حسن خان)حیدرآباد کی عدالت نے معروف سندھی شاعر ڈاکٹر آکاش انصاری کے قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا، مجرم ڈاکٹر آکاش انصاری کے لے پالک بیٹے شاہ لطیف کو سزائے موت سنا دی گئی۔
ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ فرسٹ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تصور راجپوت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، قتل کیس میں نامزد جوابدار شاہ لطیف ڈاکٹر آکاش انصاری کا لے پالک بیٹا ہے۔
آکاش انصاری کی جھلسی ہوئی لاش 15 فروری 2025 کو حیدرآباد میں ان کی رہائش گاہ سے ملی تھی، ابتدائی طور پر بتایا گیا تھا کہ ان کے گھر میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگی، جس میں شاعر جھلس کر جاں بحق ہوئے۔
واقعے پر سندھ بھر میں ادیبوں نے احتجاج ریکارڈ کروایا جس پر پولیس نے واقعے کی تحقیقات کیں تو شاعر کو تشدد کر کے مارنے اور بعد ازاں جلانے کا انکشاف ہوا تھا۔
آکاش انصاری کے لے پالک بیٹے نے اعترافی جرم کرتے ہوئے شاعر کو قتل کرنے اور بعد ازاں واقعے کو سانحہ قرار دینے کے لیے ان کی لاش کو جلانے کا اعتراف کیا تھا۔
پولیس کے مطابق آکاش انصاری کا بیٹا نشے کے عادی اور انکے آپسی اختلاف تھے جو قتل کی وجہ بنے، واقعے کا مقدمہ ڈاکٹر آکاش کے کزن کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں :بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ، 10 دہشت گر د ہلاک