بسنت کی آمد،پتنگ سازوں کیلئے آرڈر پورے کرنا مشکل ہوگیا

Jan 27, 2026 | 14:18:PM
بسنت کی آمد،پتنگ سازوں کیلئے آرڈر پورے کرنا مشکل ہوگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بسنت کی آمد،طلب کے پیش نظر،پتنگ سازوں کیلئےآرڈرپورےکرنا مشکل ہوگیا ہے۔

کائٹ ایسوسی ایشنزنےملک کےدیگرحصوں سے بھی پتنگیں منگوانےکی اجازت مانگ لی،ضعلی انتظامیہ نے تجاویز پر غور شروع کر دیا۔

کائٹ مینوفیکچررزکاکہنا ہےکہ 2 دہائیوں بعد بسنت کی آمد سے طلب میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے،باہر سے پتنگیں منگوانے کی اجازت ملنے پر نرخ بھی قابو میں رہیں گے۔

پتنگیں وڈورمنگوانے کی حتمی اجازت حکومتی گرین سگنل سےمشروط ہے،ذرائع ضلعی حکومت کےمطابق طلب اور اسٹاک کے پیش نظر حکمت عملی تشکیل دی جائے گی۔

کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن نے کمشنر کے ساتھ اجلاس میں بھی مطالبہ دہرایا۔

کائٹ فلائنگ آرڈینینس 2025کےتحت پتنگ، ڈورکےاستعمال اور کاروبار کی صرف لاہور میں اجازت ہے۔

مزید پڑھیں:فروری کے آغاز میں ایک 2 نہیں بلکہ 4تعطیلات ایک ساتھ؟ جانیں مکمل تفصیل