گاڑی یا موٹر سائیکل پر PRESS لکھوانے والوں کو جرمانہ ہوگا, صحافیوں کیلئے اہم احکامات جاری

Jan 27, 2026 | 12:00:PM
گاڑی یا موٹر سائیکل پر PRESS لکھوانے والوں کو جرمانہ ہوگا, صحافیوں کیلئے اہم احکامات جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتی ریاست تلنگانہ میں اب سے صرف وہی صحافی اپنی گاڑیوں یا موٹر سائیکلوں  پر پریس یا پریس ٹی وی کا نشان لگا سکتے ہیں جن کے پاس حکومت کی جانب سے جاری شدہ اکریڈیٹیشن کارڈز موجود ہوں۔

اس سلسلے میں ریاستی محکمہ اطلاعات و عوامی رابطہ نے نئے سرکاری احکامات جاری کر دیے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ سنٹرل موٹر وہیکل ایکٹ 1989 کے تحت بغیر اجازت گاڑیوں یا نمبر پلیٹس پر پریس یا پریس ٹی وی لکھنا غیر قانونی ہے۔

گزشتہ دنوں متعدد شکایات موصول ہوئی تھیں کہ کچھ افراد غلط طریقے سے اور نجی اداروں کے شناختی کارڈز کا استعمال کرتے ہوئے اس لوگو کو استعمال کر رہے ہیں جس کے پیش نظر حکومت نے یہ قدم اٹھایا ہے۔

محکمہ اطلاعات کے کمشنر نے ریاست بھر کے تمام ضلعی عوامی رابطہ افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں نئے قواعد پر سختی سے عمل کروائیں۔

جن افراد کے پاس سرکاری اکریڈیٹیشن کارڈز نہیں ہیں انہیں فوری طور پر اپنی گاڑیوں سے پریس لوگو ہٹانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:چین نے گولیاں برسانے والا ڈرون تیار کر لیا

اب تک کئی صحافی اپنے میڈیا اداروں کی جانب سے جاری شدہ آئی ڈی کارڈز کی بنیاد پر گاڑیوں پر پریس سٹیکرز استعمال کر رہے ہیں۔

تازہ احکامات کے بعد بغیر سرکاری اکریڈیٹیشن کے ایسا کرنے والے صحافیوں کو قانونی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

حکام کے مطابق یہ فیصلہ جعلی صحافیوں کی شناخت روکنے اور حقیقی صحافیوں کو باقاعدہ پہچان دلانے کیلئے کیا گیاہے۔

اس قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف محکمہ ٹرانسپورٹ اور پولیس کی جانب سے جرمانے  عائد ہونگے۔