مناظرے کیلئے تیارہوں،بلاول کا شہباز شریف کو سندھ اور پنجاب کے موازنے کیساتھ جواب

مناظرے کیلئے تیارہوں،بلاول بھٹو کا شہباز شریف کو سندھ اور پنجاب کے موازنے کے ساتھ جواب

Jan 27, 2024 | 22:50:PM
مناظرے کیلئے تیارہوں،بلاول کا شہباز شریف کو سندھ اور پنجاب کے موازنے کیساتھ جواب
کیپشن: بلاول بھٹو اور شہباز شریف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی )چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے صدر ن لیگ کو ان کے مناظرے سے متعلق ٹویٹ کا جواب دیدیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بلاول بھٹو نے شہبازشریف کو جواب دیتے ہوئے کہاکہ میں مناظرے اور معائنے کیلئے تیار ہوں، میاں نواز شریف مجھ سے خیرپور گمبٹ میں مناظرہ کرلیں،جہاں کا ہسپتال پنجاب کے کسی بھی ہسپتال سے بہتر ہے، گمبٹ ہسپتال میں علاج بالکل مفت ہے اور میاں صاحب نے تین بار وزیراعظم بننے کے باوجود بھی گمبٹ کا دورہ نہیں کیا۔
چیئرمین پی پی نے کہاکہ نواز شریف تھرپارکر آکر مناظرہ کرلیں، وہاں کے انفرااسٹرکچر کا معائنہ بھی ہوجائے گا اور چولستان سے تھر کا موازنہ بھی ہوجائے گا،تھر میں کوئلے کے منصوبے جس کی نواز شریف اور شہباز شریف مخالفت کرتے تھے، کراچی نہیں بلکہ فیصل آباد کو سستی بجلی فراہم کررہا ہے۔


بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ میاں صاحب کراچی کے این آئی سی وی ڈی کے باہر مباحثہ کرلیں جہاں گزشتہ برس پنجاب کے 84,390 افراد کا علاج ہوا،این آئی سی وی ڈی میں اہلیان پنجاب کا علاج اس بات کا ثبوت ہے کہ پنجاب کے ہسپتالوں میں علاج کی سندھ جیسی سہولیات موجود نہیں ہیں۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ میاں صاحب راہ فرار اختیار نہ کریں، براہ کرم بتائیں کہ کس شہر میں اور کس تاریخ کو مباحثہ کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہفتے میں 3چھٹیاں،پارلیمنٹ میں تجویز پیش