پی ایس ایل 7 کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب۔۔۔ عاطف اسلم اور آئمہ بیگ کی زبردست پرفارمنس

Jan 27, 2022 | 19:56:PM
پی ایس ایل، ساتویں ایڈیشن کا آغاز، عاطف اسلم، آئمہ بیگ، آواز کا جادو،
کیپشن: پی ایس ایل سیون، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کا آغاز آج سے ہوگیا ہے، جس کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب نیشنل سٹیڈیم کراچی میں منعقد کی گئی۔
 افتتاحی تقریب میں گلوکار عاطف اسلم اور آئمہ بیگ نے اپنی آواز کا جادو جگایا جبکہ سٹیڈیم کی سکرین پر پاکستان کی 70 سالہ کرکٹ تاریخ ڈاکیومینٹری کی صورت میں پیش کی گئی۔


اس کے علاوہ وزیر اعظم عمران خان کا لیگ کو اوپن کرنےکا پیغام بھی سٹیڈیم میں سکرین پر دکھایا گیا جس کے بعد شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔


واضح رہے کہ ایونٹ کے پہلے ٹاکرے میں دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔ کراچی کنگز کی قیادت بابر اعظم کریں گے جبکہ ملتان سلطانز محمد رضوان کی کپتانی میں میدان میں اترے گی۔کورونا کے باعث میدان میں صرف 25 فیصد شائقین کو میچ دیکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق 8 بجے شروع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کا تعلیمی اداروں پر حملہ!۔۔ سکول پیر تک بند