سونے کی قیمت میں استحکام، چاندی مزیدمہنگی ہوگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج سونے کی قیمت مستحکم جبکہ چاندی کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 5ہزار 178ڈالر کی سطح پر مستحکم رہی ہے۔
مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 5لاکھ 40ہزار 562روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 4لاکھ 63ہزار 444روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
یہ بھی پڑھیں:این اے 251 قلعہ سیف اللہ انتخابی عذرداری کا مختصر تحریری فیصلہ جاری
دوسری طرف فی تولہ چاندی کی قیمت 270 روپے کے اضافے کے ساتھ 9ہزار 474 روپے کی سطح پر آگئی جبکہ فی دس گرام چاندی کی قیمت 232روپے کے اضافے سے 8ہزار 122روپے کی سطح پر آگئی۔