پاک افغان صورتحال پر ڈی جی آئی ایس پی آر آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

Feb 27, 2026 | 14:06:PM
پاک افغان صورتحال پر ڈی جی آئی ایس پی آر آج اہم پریس کانفرنس کریں گے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاک افغان صورتحال پر ڈی جی آئی ایس پی آر آج اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج پاک افغان صورتحال پر اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

 آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل آج سہ پہر 4 بجے اہم پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے، جس میں پاک افغان سرحدی صورتحال اور حالیہ پیش رفت پر بریفنگ دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، دہشتگرد باز نہ آئے تو ختم کر دیں گے: رانا ثناء اللہ

پریس کانفرنس میں میڈیا نمائندگان کو سکیورٹی امور سے متعلق اہم نکات سے آگاہ کیا جائے گا اور سوالات کے جوابات بھی دیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ افغانستان کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے جواب میں پاکستانی فورسز کی جانب سے آپریشن غضب للحق جاری ہے جس میں اب تک 133 طالبان ہلاک ہو چکے ہیں اور 200 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

سینیٹ میں افغانستان کی دراندازی کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور

پاک افواج نے افغان طالبان کی 27 پوسٹیں مکمل تباہ کر دی ہیں، 9 پر پاک فوج نے قبضہ کر لیا، مؤثرجوابی کارروائی میں پاک افواج نے 36 سے زائد ٹینک تباہ کر دیے ، افغان طالبان کی آرٹلری گنز اور اے پی سیز تباہ کردی گئیں۔