ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی شادی،حتمی تاریخ سامنے آ گئی

Feb 27, 2026 | 13:10:PM
ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی شادی،حتمی تاریخ سامنے آ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ٹیلر سوئفٹ اور این ایف ایل اسٹار ٹریوس کیلسی کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں 13 جون کو امریکی ریاست رہوڈ آئی لینڈ میں دی اوشین ہاؤس میں شادی کے بندھن میں بندھیں گے۔
یہ تاریخ ٹیلر سوئفٹ کے لیے خاص اہمیت رکھتی ہے کیونکہ نمبر 13 کو وہ اپنی خوش قسمتی کی علامت قرار دیتی رہی ہیں اور اپنے کیریئر میں متعدد بار اس کا ذکر کر چکی ہیں،جوڑا اپنی شادی کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل کر چکا ہے اور ضروری قانونی دستاویزات آئندہ ماہ تک مکمل کیے جانے کا امکان ہے۔
رہوڈ آئی لینڈ کے علاقے واچ ہِل میں ٹیلر سوئفٹ کی رہائش گاہ بھی موجود ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ شادی کی تاریخ منظرِ عام پر آنے کے بعد مقام کے قریب ہوٹلوں کے کرایوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے،شادی کی تقریب شاندار اور پُر تعیش ہو گی، جس میں ٹیلرسوئفٹ کے قریبی دوستوں اور شوبز و اسپورٹس انڈسٹری کی نمایاں شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست پر اعتراضات عائد
 یہ شادی منگنی کے اعلان کے تقریباً ایک  سال بعدہو رہی ہے، جسے انہوں نے ایک رومانوی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں کے ساتھ شیئر کیا تھا۔