پاک فورسز کا افغان پوسٹوں پر کنٹرول ! قومی پرچم لہرادیا
کیپشن: پاک فورسز کا افغان پوسٹوں پر کنٹرول ! قومی پرچم لہرادیا
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز ) پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے افغان پوسٹوں پر کنٹرول حاصل کیا اور وہاں قومی پرچم لہرا دیا۔
فورسز کی جانب سے واضح پیغام دیا گیا کہ سرحدی خلاف ورزی یا کسی بھی اشتعال انگیزی کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان تورخم بارڈر سے ٹرکوں پر سامان لاد کر فرار ہو گئے،پاکستان کی افواج مادر وطن کے دفاع کیلئے ہر قربانی کیلئے تیار ہیں۔
پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کسی بھی سرحدی جارحیت کا منہ توڑ اور موثر جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : افغان طالبان کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ،پاکستان کا منہ توڑ جواب،متعدد چوکیاں تباہ،30ہلاک