شکست خوردہ افغان طالبان کے سول آبادی پر حملے،تین خواتین 5افراد زخمی 

Feb 27, 2026 | 00:30:AM
شکست خوردہ افغان طالبان کے سول آبادی پر حملے،تین خواتین 5افراد زخمی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاک فوج کے ہاتھوں ہزیمت اٹھانے کے بعد افغان طالبان کے سول آبادی پر حملے شروع کر دیئے۔جس سے تین خواتین سمیت 5افراد زخمی ہو گئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان کی جانب سے فائر کئے گئے گولے باجوڑ کے علاقے لغڑئی اور گرد و نواح میں گرے، باجوڑ میں مارٹر گولے گرنے سے پانچ افراد زخمی ہوگئے جس میں تین خواتین بھی شامل ہیں،زخمی افراد کو خار ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

سکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ افغانستان کی جانب سے حملے کیخلاف باجوڑ کے عوام میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے، پاکستان کی مسلح افواج افغان طالبان کے بزدلانہ حملوں کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کسی بھی سرحدی جارحیت کا منہ توڑ اور موثر جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:افغان طالبان کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ،پاکستان کا منہ توڑ جواب،متعدد چوکیاں تباہ،30ہلاک

دیگر کیٹیگریز: ضرور پڑھئے - اہم خبریں
ٹیگز: