ملتان میں پاک فوج کے ہمراہ ہونے والی رائل سعودی لینڈ فورسز کی تربیتی مشق اختتام پذیر

Feb 27, 2024 | 23:11:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) ملتان میں پاک فوج کے ہمراہ ہونے والی  رائل سعودی لینڈ فورسز کی تربیتی مشق اختتام پذیر ہو گئی۔

پاک آرمی کے ادارہ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملتان میں رائل سعودی لینڈ فورسز کی پاک فوج کے ساتھ تربیت کی اختتامی تقریب ہوئی، کور کمانڈر ملتان اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے، انہوں نے دوران مشق باہمی ہم آہنگی اور اعلی تربیتی معیار پر اطمینان کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایئرچیف مارشل ظہیر احمد سدھو کا دورہ سعودی عرب، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ ٹریننگ 15 سے 26 فروری تک جاری رہی، تربیتی پروگرام کا مقصد ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ تھا، ٹریننگ میں روایتی و غیر روایتی آپریشنز، فضائی و زمینی افواج کی حربی نقل و حرکت شامل تھی، مشق کے ذریعے پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینا بھی مقصود تھا۔