ایئرچیف مارشل ظہیر احمد سدھو کا دورہ سعودی عرب، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

Feb 27, 2024 | 22:44:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے سعودی عرب کا دورہ کیا اور سعودی عسکری قیادت سے ہونے والی ملاقاتوں میں پاک سعودی دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سربراہ پا ک فضائیہ نے سعودی ہم منصب جنرل فیاض بن حامد الرویلی، چیف آف جنرل اسٹاف اور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ترکی بن بندر بن عبدالعزیز سے ملاقاتیں کیں، ملاقاتوں میں پاک سعودی دفاعی تعلقات کومزید فروغ دینے پر زور دیا گیا اور پاک سعودی فضائی افواج کے درمیان مشترکہ فوجی مشقوں اور تکنیکی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ائیرچیف مارشل ظہیر احمد سدھو کو سعودی چیف آف جنرل سٹاف نے کنگ عبدالعزیز بیج آف آنر آف دی ایکسیلنٹ کلاس سے نوازا۔