انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی روپیہ تگڑا، ڈالر سستا ہو گیا

Feb 27, 2024 | 20:07:PM
انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی روپیہ تگڑا، ڈالر سستا ہو گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان) انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی روپے نے ڈالر کو پچھاڑ دیا، انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالرسستا ہو گیا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 24 پیسے سستا ہوکر 282.04 روپے کا ہو گیا جبکہ یورو 76 پیسے مہنگا ہو کر 304.80 روپے، برطانوی پاونڈ  4 پیسے کمی سے 356.02 روپے، امارتی درہم 5 پیسے کمی سے 76.70  روپے اور سعودی ریال 6 پیسے کمی سے 74.91 روپے کا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: انٹر بینک میں ڈالرسستا، اسٹاک ایکسچینج میں بھی تیزی کا رجحان

قبل ازیں انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے سستا ہونے کے بعد 279 روپے 10 پیسے پر بند ہوا ہے جبکہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 20 پیسے کا تھا۔