پشاورہائیکورٹ کا علی امین گنڈا پورکو گرفتار نہ کرنے کا حکم

عدالت نے نامزد وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی 19 مارچ تک ضمانت منظورکرلی

Feb 27, 2024 | 16:59:PM
پشاورہائیکورٹ کا علی امین گنڈا پورکو گرفتار نہ کرنے کا حکم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) پشاور ہائیکورٹ نے نامزد وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی 19 مارچ تک ضمانت منظورکرلی۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی مقدمات کی تفصیل کے لیے کیس پر پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد نے سماعت کی۔

عدالت نے حکم دیا کہ علی امین گنڈا پور کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کیاجائے۔

پشاور ہائیکورٹ نے 19 مارچ تک علی امین گنڈا پور کی ضمانت منظور کرکے مقدمات کی تفصیل طلب کرلی۔