افغانستان میں طالبان مخالف گروپ کا جوابی حملے میں طالبان مرنےکادعویٰ

Dec 27, 2025 | 21:37:PM
 افغانستان میں طالبان مخالف گروپ کا جوابی حملے میں طالبان مرنےکادعویٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) افغانستان کے شمال مشرقی صوبے بغلان میں طالبان کے مخالف نیشنل ریزسٹنس فرنٹ کا طالبان کے 3 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ سامنے آیا ہے، دو ہفتوں کے دوران  طالبان مخالف گروپ ک یطالبان کے خلاف جنگی کارروائی کا یہ دوسرا دعویٰ سامنے آیا ہے۔
  تاحال افغان طالبان کی جانب سے اس واقعے پر کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا۔ اس سے پہلے  دس دسمبر کو ہنے والے واقعہ پر بھی طالبان خاموش رہے تھے۔
افغانستان کے  شمال مشرقی صوبے بغلان میں نیشنل ریزسٹنس فرنٹ (این آر ایف) کے کارکنوں نے  افغان طالبان کے 3 اہلکاروں کو مارنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

این آر ایف کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بغلان کے ضلع نہرین میں طالبان نے ان کے  ایک ٹھکانے پر حملہ کیاا جس کے جواب میں این آر ایف کے جنگجوؤں نے کارروائی کی۔

این آر ایف کے مطابق  اس جھڑپ میں 3 طالبان مارے گئے اور طالبان فورسز کو پسپائی اختیار کرنا پڑی۔ طالبان افغانستان مین بغلان سمیت تمام علاقوں پر قابض ہین تاہم شمالی اور شمال مشرقی علاقوں مین سابق افغان حکومت میں شامل نسلی گروہوں کے مسلح افراد بھی موجود ہین جو قومی مزاحمت محاذ / نیشنل ریزسٹنس فرنٹ کے نام سے کبھی کبھی کارروائیاں کرتے ہیں۔ 

 دسمبر کی دس تاریخ کو افغانستان کے شمالی صوبے پنج شیر میں نیشنل ریزسٹنس فرنٹ نے طالبان فوج کے چیف آف سٹاف سمیت 17 طالبان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ  کیا تھا۔  اس دعوے  پر بھی طالبان کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا تھا۔
  آج این آر ایف نے مزید دعویٰ کیا کہ طالبان فورسز نے  بغلان کے ضلع نہرین میں گولی مار کر ایک چرواہے کو بھی ہلاک کردیا۔