شہید بی بی کی برسی پر ایاز صادق نے مستقبل کے متعلق بڑا انکشاف کردیا

Dec 27, 2025 | 20:12:PM
 شہید بی بی کی برسی پر ایاز صادق نے مستقبل کے متعلق بڑا انکشاف کردیا
کیپشن:   قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق، وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ اور پارلیمانی امور کے وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری سکھر ائیرپورٹ پر  محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی برسی میں شرکت کے لئے گڑھی خدا بخش روانہ ہونے سے پہلے صحافیوں سے باتیں کر رہے ہیں۔  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) گڑھی خدابخش میں محترمہ بینظیر بھٹو کی 18ویں برسی کے اجتماع کی ایک خاص بات یہ ہے کہ اس میں  پاکستان مسلم لیگ نون کے سینئیر لیڈروں کے وفد نے مسلم لیگ نون کی وفاقی حکومت کی نمائندگی کی اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو  کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس وفد کی قیادت لاہور سے مسلم لیگ نون کے سینئیر لیڈر اور قوم یاسمبلی کے دوسری مرتبہ سپیکر ایاز صادق کر رہے تھے۔

سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی قیادت میں ن لیگی رہنماؤں کا وفد گڑھی خدا بخش بھٹو میں منعقدہ محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی میں شرکت کرنے کے لیےسکھر پہنچا،جہاں وفد نے میڈیا سے بھی گفتگو کی اور شہید بےنظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سیاسی چیلنجز بشمول پی ٹی آئی کے ساتھ تعلقات اور پارلیمانی مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا۔

سپیکرقومی اسمبلی ایازصادق رانا ثنا اللہ اورطارق فضل چوہدری کےہمراہ سکھر ایئرپورٹ پر اترے تو  گڑھی خدا بخش روانہ ہونے سے پہلے انہوں نےمیڈیا سےبھی مختصر گفتگو کی۔

سردار ایاز صادق نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ پاکستان مسلم لیگ نون اور پاکستان پیپلز پارٹی دونوں جماعتوں کا ساتھ مل کر"لمبی اننگ"  کھیلنے کا ارادہ ہے.

سوالات کے جواب میں ایاز صادق نے کہا، پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے میرے دفتر کے دروازے کھلے ہیں۔

ایک سوال کےجواب میں سپیکر ایازصادق نےکہاکہ بانی پی ٹی آئی کوجیل مینوئل کے مطابق سہولیات مل رہی ہیں اور جتنی سہولیات انہیں مل رہی ہی، ان کی تو  تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ ایاز صادق نے کہا، وزیراعظم نےہربارکہا ہے کہ مذاکرات کےلیےدروازےکھلےہیں۔ 

ایاز صادق نے کہا  محترمہ بینظیربھٹو اورپاکستان پیپلزپارٹی کی جمہوریت کےلیےقربانیاں ہیں۔  پیپلزپارٹی سےہمارا رشتہ پرانا ہے، محترمہ کی خدمات پرانہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے آئےہیں۔

ایاز صادق نے بتایا کہ وہ اور ان کے ساتھی صدرآصف علی زرداری اورچیئرمین بلاول بھٹو زرداری سےملاقات بھی کریں گے۔

وزیراعظم کے مشیر اور مسلم لیگ نون کے سینئیر لیدر رانا ثنا اللہ نےمیڈیا کے نمائندوں کے سوالات کے جواب میں کہاکہ بانی پی ٹی آئی جیل میں بیٹھ کر انارکی پھیلا رہےہیں سیاسی جماعت ہونے کے ناطے ہمارا یقین ہے کہ جمہوریت ڈائیلاگ سے آگےبڑھتی ہے،ڈیڈ لاک سے نہیں۔  مگر، رانا ثنا اللہ نے کہا،  پی ٹی آئی کے بانی کا رویہ شروع دن سے متنازعہ ہے۔