ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کی نئی فلم کی شوٹنگ مکمل،مداحوں کی بے تابی میں اضافہ

Dec 27, 2025 | 16:35:PM
ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کی نئی فلم کی شوٹنگ مکمل،مداحوں کی بے تابی میں اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کی نئی فلم کی شوٹنگ مکمل ہوگئی۔
فہد مصطفیٰ نے انسٹاگرام پر فلم کی شوٹنگ مکمل ہونے کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ فلم پر کئی ماہ کی محنت، لگن اور کہانی کو کیمرے میں قید کیا گیا ہے، اور اب ریلیز کے کاؤنٹ ڈاؤن کا آغاز ہوچکا ہے۔ 
فہدمصطفیٰ کے مطابق ناظرین کے لیے آگے مزید دلچسپ سرپرائزز بھی آنے والے ہیں،فلم کی تیاری میں باریک بینی سے منصوبہ بندی، تخلیقی سوچ اور بھرپور محنت شامل ہے جو شائقین کو ایک معیاری اور متاثر کن سنیما تجربہ فراہم کرے گی۔

ذرائع کے مطابق فلم میں ماہرہ خان کا کردار کہانی کا اہم ستون ہے، جبکہ اس فلم کی تحریر اور ہدایت کاری بلال الطاف خان نے کی ہے۔
 یہ فلم عیدالاضحیٰ پر نمائش کے لیے پیش کی جائے گی، جس کے باعث یہ 2026 کی سب سے بڑی ریلیزز میں سے ایک قرار دی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سال 2025 پاکستانی فلم انڈسٹری کیلئے کیسا رہا؟
فہد مصطفیٰ کی پوسٹ منظرِ عام پر آتے ہی سوشل میڈیا پر خوب چرچا ہونے لگاہے اورفلمی شائقین کا کہنا ہے کہ فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان کا یہ اشتراک پاکستانی سنیما کے لیے ایک یادگار تجربہ ثابت ہو سکتا ہے، ذرائع کے مطابق فلم میں تابش ہاشمی بھی اہم کردار ادا کررہے ہیں۔