آج کا پکوان: شاہی حلیم خاص
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)شاہی حلیم خاص بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
شاہی حلیم بنانے کیلئے درکار اجزا:
گوشت (بغیر ہڈی) ایک کلو، پیاز ایک پاؤ، دھنیا (پسا ہوا) ایک چھوٹا چمچہ، گندم ایک پاؤ، ماش، ارہر، مسور اور چنے کی دال ایک، ایک پاؤ، تیل ایک پاؤ، لہسن ادرک کا پیسٹ3 چھوٹے چمچے، نمک3 چھوٹے چمچے، پسی ہوئی مرچ 3 چھوٹے چمچے، پسا ہوا زیرہ ایک چھوٹا چمچہ، پسا ہوا دھنیا ایک چھوٹا چمچہ۔
شاہی حلیم بنانے کا طریقہ:
گندم اور تمام دالوں کو الگ الگ اُبال لیں اور اچھی طرح گھوٹ لیں، اب گھی میں پیاز فرائی کرلیں۔ فرائی کی ہوئی آدھی پیاز ایک طرف رکھ دیں، بقیہ پیاز میں لہسن اور تمام مسالے ڈال کر گوشت بھی شامل کر دیں اور بھونیں، اب پانی ڈال کر گوشت کو گلنے تک پکائیں، اس کے بعد تمام مسالے اور گندم ڈالیں۔ اچھی طرح ہلائیں یہاں تک کہ تمام اشیاء یکجان ہو جائیں، گرم مسالہ، بقیہ مسالہ، پیاز، لیموں، ادرک اور ہری مرچ ڈال کر پیش کریں۔