سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، خریداروں کو بڑا جھٹکالگ گیا

Dec 27, 2023 | 16:19:PM
سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، خریداروں کو بڑا جھٹکالگ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)عالمی مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں اضافے کے ساتھ ساتھ مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق ایک ہزار روپے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 20 ہزار 600 روپے کا ہوگیا ہے,10 گرام سونے کا بھاؤ 857 روپے بڑھ کر 1لاکھ 89 ہزار 129 روپے ہے جبکہ فی تولہ چاندی 30 روپے اضافے سے 2680 روپے کا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:اشیا کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ،عوام کی زندگیاں مشکل ہوگئیں
دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 13 ڈالر اضافے سے 2085 ڈالر فی اونس ہے۔