اسلام آباد پولیس سے تنگ شہری ہائی وولٹج کھمبے پر چڑھ گیا

Aug 27, 2025 | 19:44:PM
اسلام آباد پولیس سے تنگ شہری ہائی وولٹج کھمبے پر چڑھ گیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )اسلام آباد کے کلب روڈ پر شہری مطالبات کی منظوری کے لیے بجلی کے ہائی وولٹج کھمبے پر چڑھ گیا،ریسکیو اہلکار شخص کو بحفاظت نیچے اُتارنے میں کامیاب ہوگئے، پولیس نے حراست میں لے لیا۔

شہری نے بتایا کہ میں گاڑیاں دھونے کا کام کرتا ہوں،پولیس والے بار بار گرفتار کر لیتے ہیں، میرا اس کے بغیر کوئی روزگار نہیں، پولیس نے مسلہ حل کرانے کی یقین دہانی کرا دی۔

ایس پی سٹی سلیمان ظفر،ایس پی ڈولفن خالد اعوان اور مجسٹریٹ بنی گالہ میر یامین بھی موقع پر موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں :خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے