خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

Aug 27, 2025 | 18:37:PM
خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

 تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے شہر اپر دیر ، چترال ، سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جبکہ ضلع صوابی ،ملاکنڈ کے علاوہ گلگت بلتستان میں غذر کے گاہکوچ شہر اور گردونواح میں واضح طور پر محسوس کئے گئے،شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے ہیں.

 زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلہ پیماہ مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ہندو کش ریجن افغانستان تھا جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 110 کلومیٹر تھی۔

 تاحال کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی، مقامی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں : ثناء اللہ مستی خیل کا پی اے سی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان