ریتھک روشن نے پرتعیش اپارٹمنٹ گرل فرینڈ کو انتہائی کم کرائے پر دیدیا

Aug 27, 2025 | 16:12:PM
ریتھک روشن نے پرتعیش اپارٹمنٹ گرل فرینڈ کو انتہائی کم کرائے پر دیدیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی وڈکے سپر اسٹار ریتھک روشن نے ممبئی میں سی ویو جوہو پر واقع اپنا پرتعیش گھر گرل فرینڈ صبا آزاد کو ماہانہ کرائے پر دیدیا۔
بھارتی میڈیا کاکہنا ہے کہ جائیداد کی دستاویزات تک حالیہ رسائی کے مطابق ریتھک روشن نے ممبئی کے پوش علاقے جوہو میں واقع اپنا لگژری فلیٹ گرل فرینڈ صبا آزاد کو 75 ہزار بھارتی روپے ماہانہ کرائے پر دیا ہے۔
یہ اپارٹمنٹ منت اپارٹمنٹس میں واقع ہے جو جوہو ورسووا لنک روڈ پر ہے اور یہ شہر کے مہنگے ترین علاقوں میں سے ایک ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون کیخلاف مقدمہ درج، وجہ بھی سامنے آگئی
بھارتی رپورٹس کے مطابق مقامی بروکرز نے میڈیا کو بتایا ہےکہ اس علاقے میں تین بیڈ کا اپارٹمنٹ جو ایک ہزار سے 1300 اسکوائر فٹ رقبے کا ہو اس کاکرایہ عام طور پر ایک سے دو لاکھ ماہانہ ہے، تاہم اس حوالے سے ریتھک روشن سے بھارتی میڈیا نے متعدد بار رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن بات نہ ہوسکی۔