سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کاریسکیواینڈریلیف آپریشن جاری

پاک فوج کے جوان متاثرین کو ریسکیو کرنے کے ساتھ ساتھ امدادی اشیاء بھی پہنچا رہے ہیں 

Aug 27, 2025 | 16:01:PM
سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کاریسکیواینڈریلیف آپریشن جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پنجاب کے چھ اضلاع میں پاک فوج کل رات سے سیلابی صورت حال سے نپٹنے کے لئے مصروف عمل ہے۔
 سیکورٹی ذرائع کے مطابق  سیالکوٹ اور وزیر آباد میں بھی سیلابی صورتحال کے پیش نظر پاک فوج کا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جار ی ہے ۔
سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے پاک فوج کے دستے سیالکوٹ اور وزیر آباد  میں موجود ہیں،پاک فوج کے جوانوں نے سیلاب میں پھنسے افراد کو ریسکیو کرکے محفوظ مقامات پر منتقل کرنا شروع کردیا ہے،پاک فوج کے جوان متاثرین سیلاب کو ریسکیو کرنے کے ساتھ ساتھ امدادی اشیاء بھی پہنچا رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:آئندہ 48 گھنٹےانتہائی اہم، راوی کے اطراف کے علاقے فوری خالی کرنے کی اپیل
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہیڈ قادر آباد کو بچانے کیلئے منڈی بہاؤ الدین کی طرف سے بند کو توڑ دیاگیاہے، قادر آباد کے سیلاب متاثرین کی نقل مکانی اور محفوظ مقامات پر منتقلی میں بھی پاک فوج کے جوان پیش پیش ہیں،متاثرین سیلاب کی جانب سے پاک فوج کے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کو سراہا جا رہا ہے،مشکل کی اس گھڑی میں پاک فوج عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔