آئندہ 48 گھنٹےانتہائی اہم، راوی کے اطراف کے علاقے فوری خالی کرنے کی اپیل
چناب میں ایک دہائی کے بعد اتنا پانی دیکھا، 128 جگہیں پانی میں ہیں،ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان کاٹھیا نے آئندہ 48 گھنٹوں کو مشکل قرار دے دیا۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان کاٹھیا نے کہاہے کہ آج رات شاہدرہ سے اونچے درجے کا سیلاب گزرے گا جو بڑا چیلنج ہے، امید ہے پانی بند کو متاثر نہیں کرے گا۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا نے کہا کہ دریائے چناب میں ایک دہائی کے بعد اتنا پانی دیکھا گیا، جب تک پانی رحیم یار خان سے نہیں گزر جاتا ،ہمارے لئے چیلنج ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سیلابی ریلوں نےتباہی مچادی، ستلج ،راوی اورچناب بپھرگئے،48گھنٹے انتہائی اہم
عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ چناب میں 128 جگہیں پانی میں ہیں، آج رات راوی کا پانی شاہدرہ کے مقام سے رات 11 بجے گزرے گا، آج رات ہمارے لئے پانی کا بہاؤ چیلنج ہوگا، راوی کے اطراف کے علاقوں کو فوری خالی کرنے کی اپیل ہے۔