بانی سے ملاقات،علی امین گنڈاپور کی درخواست اعتراض کیساتھ واپس

Aug 27, 2025 | 15:13:PM
بانی سے ملاقات،علی امین گنڈاپور کی درخواست اعتراض کیساتھ واپس
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احتشام کیانی)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لئے دائرکی گئی درخواست رجسٹرار نے اعتراض لگا کر واپس کردی،درخواست پرپاور آف اٹارنی پر دستخط نہ ہونے کا اعتراض لگا یاگیاہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختوا علی امین گنڈا پور نےدرخواست میں مؤقف اپنایاتھا کہ بانی تحریک انصاف سے عدالتی حکم کے باوجود ملاقات نہیں کرائی جا رہی،پارٹی کے بانی رہنما سے حکومتی اور جماعتی معاملات پر مشاورت کیلئے ملاقات ضروری ہے،اس لئے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:آئندہ 48 گھنٹےانتہائی اہم، راوی کے اطراف کے علاقے فوری خالی کرنے کی اپیل

درخواست میں پنجاب حکومت اور وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے جس میں مؤقف اختیارکیاگیاہے کہ بانی تحریک انصاف سے عدالتی حکم کے باوجود ملاقات نہیں کرائی جا رہی۔