’’ووٹ دینے کیلئے قرآن اٹھائو پھر راشن ملے گا‘‘

Aug 27, 2022 | 13:14:PM
ٹوئٹر ,سوشل میڈیا ,قرآن, آصف علی زرداری ,24نیوز
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ہر طرف پانی ہی پانی ،ہر علاقے کی الگ کہانی ،سیاستدان اپنے رویوں سے عوام کے زخموں پر مرہم رکھنے کے بجائے  ان کی تکالیف میں اضافہ کررہے ہیں ۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز سے صارفین کے غم و غصہ میں اضافہ ہورہا ہے۔

ٹوئٹر پر ایک ویڈیو کلپ وائرل ہے جس میں ایک متاثر ہ شخض نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہا ہے،اس کا کہنا ہے کہ پہلے تو ہمیں راشن نہیں دیا گیا جب میڈیا پر بات چلی اور اپنے حلقے کے ایم این اے ،ایم پی اے سے رابطہ کیا تو کہتے ہیں پہلے قرآن اٹھائو  ووٹ دو گئے تو ہم آپ کو راشن دیں گے،پتا نہیں الیکشن کب ہوگا ،ہم پہلے سے قرآن نہیں اٹھا سکتے،ایک اللہ کا عذاب ہے دوسرا قرآن اٹھائیں ،مفاد کیلئے صرف سیاست چل رہی ہے۔یہ اللہ کے عذاب کو بھی سیاست میں گھسیٹ رہے ہیں ۔

ایک اور ویڈیو میں سابق صدر آصف علی زرداری کی بہن فریال تالپور کے شوہر ممبر قومی اسمبلی منور تالپور سیلاب متاثرین میں پچاس پچاس روپے  کے نوٹ تقسیم کررہے ہیں ۔