شادیاں یوں بھی ہوتی ہیں۔۔پاکستانی اداکار نے مثال قائم کر دی

Aug 27, 2021 | 14:10:PM
شادیاں یوں بھی ہوتی ہیں۔۔پاکستانی اداکار نے مثال قائم کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈرامہ انڈسٹری کے  اداکار عنایت خان نے سادگی سے شادی کر کے مثال قائم کردی۔

تفصیلات کے مطابق عنایت خان نے اپنی شادی کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے سے متعلق بتایا۔ انہوں نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’شادی سادگی سے اور بِنا جہیز لیے بھی ہوسکتی ہے۔

اداکار نے اچانک شادی کے اعلان کے ساتھ یہ بھی بتایا کہ وہ اپنی شادی کا اعلان محرم کے احترام میں دیر سے کر رہےہیں،مداحوں کی بڑی تعداد عنایت خان کو سراہ رہی ہے اور نئی زندگی کی شروعات پر دعائیہ پیغامات شیئر کر رہے ہیں.

عنایت خان نے ریشم گلی کی حُسنہ، عشق ذات، دل لگی و دیگر ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

یہ بھی پڑھیں:      عمران خان مہنگائی کے جہنم کو جھوٹ سے جنت ثابت نہیں کر سکتے،مریم اورنگزیب