اسحاق ڈار کی مشرق وسطیٰ میں قیام امن کیلئے مثبت کردار اد ا کرنے کی یقین دہانی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈارنے مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے مثبت کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کروا دی ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس کے دوران علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، پاکستان نے خطے میں امن و استحکام کیلئے کردار جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔
اجلاس کے دوران مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے مثبت کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی، سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور دیگر سینئر حکام بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں :قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں غیرقانونی طور پر مقیم افراد کو نکالنے کا حکم