پی ٹی آئی ورکرز کنونشن کی اجازت کی درخواست مسترد

Apr 27, 2026 | 23:30:PM
پی ٹی آئی ورکرز کنونشن کی اجازت کی درخواست مسترد
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) ڈپٹی کمشنر لاہور نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ورکرز کنونشن کے لیے اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رزاق اسٹیڈیم شاہدرہ میں کنونشن کے انعقاد کی درخواست باقاعدہ طور پر مسترد کر دی گئی۔

دوسری جانب، پی ٹی آئی کے جلسے سے متعلق کیس کی سماعت کل لاہور ہائی کورٹ میں ہوگی، جسے جسٹس فاروق حیدر سنیں گے۔

عدالتی ذرائع کے مطابق رجسٹرار آفس نے درخواست پر متعدد اعتراضات عائد کر رکھے ہیں، جن میں متعلقہ فورم سے رجوع نہ کرنے کا اعتراض بھی شامل ہے۔

سماعت کے دوران پنجاب کے لاء افسر محمد فرخ خان لودھی عدالت میں حکومتی مؤقف پیش کریں گے، جبکہ اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کی جانب سے درخواست خارج کرنے کی استدعا کیے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں :قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں غیرقانونی طور پر مقیم افراد کو نکالنے کا حکم