روس کی امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کی پیشکش
کیپشن: روسی صدر پیوٹن، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)روس نے امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کی پیشکش کردی۔
روسی خبر ایجنسی کے مطابق، صدر پیوٹن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے صحافیوں سے گفتگو میں کہاکہ روس ہر صورت مذاکرات کے جاری رہنے اور جنگ بندی کے تسلسل کا خیرمقدم کرےگا۔ہم سمجھتے ہیں کہ کسی بھی صورت میں دوبارہ جنگی کارروائیوں کی طرف نہیں لوٹنا چاہیے۔
ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایران کے حوالے سے روس میں مذاکرات کا انعقاد ایک پیچیدہ معاملہ ہے۔ اس پر مزید غور کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایران کی آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے پیش کردہ شرائط پر امریکا کا جواب آ گیا