گوجرانوالہ:گھر سے ماں بیٹی کی لاشیں برآمد
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زاہد اقبال رانا) گوجرانوالہ کے تھانہ گرجاکھ کے علاقے رحمت پورہ میں گھر سے ماں بیٹی کی لاشیں برآمدہوئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق مقتولین ماں اور بیٹی کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔
ماں بیٹی کی لاشیں ملنے پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ،ایس پی سٹی پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی۔
قتل کی وجوہات تاحال سامنے نہ آسکیں،گرجاکھ پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہبازشریف نے بڑی خوشخبری سنا دی