سوات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ن لیگ کے مقامی رہنما قتل

Apr 27, 2026 | 12:32:PM
سوات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ن لیگ کے مقامی رہنما قتل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )خیبرپختونخوا کے علاقے سوات کی تحصیل کبل کے علاقے سیگرام میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے  رہنما جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں حاجی صدرے موقع پر جاں بحق ہوئے، جو امن کمیٹی کے سابق رہنما بھی تھے۔

پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے دوران حاجی صدرے کے ساتھ موجود ان کے چچا زاد فرید خان بھی زخمی ہو گئے، لاش اور زخمی شخص کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:کشیدہ صورتحال،اہم حکومتی شخصیت نشانہ بن گئی

واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔