چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا دورہ چین و ترکی مکمل،پیر کی صبح وطن واپس پہنچیں گے

Apr 27, 2025 | 20:43:PM
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا دورہ چین و ترکی مکمل،پیر کی صبح وطن واپس پہنچیں گے
کیپشن: چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی شنگھائی تعاون تنظیم کے افتتاحی سیشن سے خطاب کررہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری)چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا وفد کے ہمراہ دورہ چین و ترکی اختتام پذیرہو گیا۔چیف جسٹس پاکستان پیر کی صبح وطن واپس پہنچیں گے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان نے ایس سی او ممالک کی جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کی،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کانفرنس سے خطاب بھی کیا،بین الاقوامی جوڈیشل کانفرنس میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر اتفاق ہوا،آرٹیکل انٹیلجنس سمیت عدلیہ میں جدت لانے کی قرارداد منظور کی گئی۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی ترکی کی آئینی عدالت کی 63ویں سالگرہ کی تقریب میں شریک ہوئے،چیف جسٹس پاکستان ایک ہفتے پر محیط دورہ مکمل کر کے پیر کی صبح وطن واپس پہنچیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:جمشید اقبال چیمہ نے پی ٹی آئی کارکنوں کو بڑی خوشخبری سنا دی