پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو شکست دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان سپر لیگ کے 10ویں ایڈیشن کے 17ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاورزلمی کو 64 رنز سے شکست دے دی۔
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے،ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی پوری ٹیم 15.2 اوورز میں 114 رنز پر ڈھیر ہوگئی، حسین طلعت 39 رنز بناکر نمایاں رہے۔
اہم میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سات وکٹوں کے نقصان پر178 رنز بنائے ،چیپ مین 33،سعود شکیل 32، کوشل مینڈس 32، فن ایلن 31،رائیلی روسو 26 رنز بناکر نمایاں رہے،پشاور زلمی کے الرازی جوزف نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،لیوک ووڈ اور صائم ایوب نے دو ، دو وکٹیں حاصل کیں۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل کے رواں سیزن میں اسلام آباد یونائیٹڈ اب تک 5 میچوں میں 10 پوائنٹس کے ساتھ سب سے آگے ہے،لاہور قلندرز اور کراچی کنگز 6، 6 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 4، 4 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں جبکہ ملتان سلطانز 2 پوائنٹس لے کر آخری پوزیشن پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جمشید اقبال چیمہ نے پی ٹی آئی کارکنوں کو بڑی خوشخبری سنا دی