دہلی ہائیکورٹ نے اے آر رحمٰن پربھاری جرمانہ عائد کردیا

Apr 27, 2025 | 16:15:PM
دہلی ہائیکورٹ نے اے آر رحمٰن پربھاری جرمانہ عائد کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)عالمی شہرت یافتہ بھارتی موسیقار اور گلوکار اے آر رحمٰن اور ساؤتھ انڈین فلم’پونیئن سیلوان 2 کی پروڈکشن ہاؤس پر دہلی ہائیکورٹ نے کاپی رائٹ کے مقدمے میں 2 کروڑ بھارتی روپے کا جرمانہ عائد کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی ہائیکورٹ نے اے آر رحمٰن اور فلم "پونیئن سیلوان 2" کی پروڈکشن کو جونیئر ڈگر برادران کی کلاسیک پیشکش "شیو ستوتی" پر کاپی رائٹ کے مقدمے میں 2 کروڑ بھارتی روپے عدالت میں جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔

جسٹس پرتھیبا ایم سنگھ نے 25 اپریل کو فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ سامعین کے نقطہ نظر سے فلم "پونیئن سیلوان 2" میں اے آر رحمٰن کے گانے"ویرا راجہ ویرا"جونیئر ڈگر برادران کی کلاسیک پیشکش "شیو ستوتی" سے صرف متاثر نہیں بلکہ اس کی کاپی ہے۔

عدالت نے فلم میں جونیئر ڈگر برادران مرحوم استاد این فیاض الدین ڈگر اور مرحوم استاد ظہیر الدین ڈگر کو کریڈٹ دینے اور مرحوم فنکاروں کی فیملی کو 2 لاکھ روپے بطور معاوضہ دینے کی ہدایت بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں:معروف اداکارہ کی لہنگے میں کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل

واضح رہے کہ فیاض الدین ڈگر کے بیٹے اور ظہیر الدین ڈگر کے بھتیجے استاد فیاض واصف الدین ڈگر نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ جونیئر ڈگر برادرز کی تمام موسیقی بشمول "شیو ستوتی" کے کاپی رائٹ کے مالک ہیں اور فلم"پونیئن سیلوان 2" میں اے آر رحمٰن کے گانے"ویرا راجہ ویرا" میں ان کے حقوق کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔