معروف اداکارہ کی لہنگے میں کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ابھرتی ہوئی پاکستانی اداکارہ اور ماڈل حنا آفریدی کی لہنگے میں کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
حنا آفریدی کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونےوالی ویڈیو میں انہیں پرجوش انداز میں بلے بازی کرتے دیکھا جاسکتا ہے اور چھکا لگانے کی کوشش میں اداکارہ آخرکار آؤٹ ہو جاتی ہیں۔
اس ویڈیو کو ہزاروں مداح دیکھ چکے ہیں اور اداکارہ کے لہنگے میں کرکٹ کھیلنے کے نرالے انداز کو کافی سراہ رہے ہیں۔
اس ویڈیو کے ذریعے حنا آفریدی نے پیغام دیاہے کہ ایک جانب بھارت پاکستان کو دھمکیاں دے رہا ہے اور دوسری جانب پاکستانی مزے سے زندگی انجوائے کررہے ہیں۔
ایک صارف نے ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں اپنا تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کسی شہزادی کی طرح لگ رہی ہیں،ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ بھارت کو میم میں جواب دینے کا آپ کا یہ طریقہ بہت مزاحیہ تھا۔
ایک اور صارف نے اداکارہ کیلئے اپنی ہمدردی ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ لہنگے میں کرکٹ نہیں کھیلیں آپ کو لگ بھی سکتی ہے۔