عائزہ خان کواپنے لباس کی وجہ سے شدید تنقید کاسامنا

Apr 27, 2025 | 13:51:PM
عائزہ خان کواپنے لباس کی وجہ سے شدید تنقید کاسامنا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: سوشل میڈیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مقبول اداکارہ عائزہ خان اپنے لباس کے انتخاب پر مداحوں کی شدید تنقید کی زد میں آ گئیں۔ 

انسٹاگرام پر 14.5 ملین فالوورز رکھنے والی عائزہ خان "میرے پاس تم ہو"سمیت کئی مقبول ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں،ان کا نیا ڈرامہ "ہمراز" یکم مئی 2025ء کو نشر ہونے جا رہا ہے جس میں وہ فیروزخان کے ساتھ سکرین شیئرکرنے جارہی ہیں۔

عائزہ خان  کا دبئی میں منعقدہ بین الاقوامی ایونٹ میں پہناگیالباس مداحوں کو بالکل پسند نہیں آیا،اس ایونٹ میں عائزہ  خان نے آتشی گلابی رنگ کی ریشمی ساڑھی زیب تن کی، جس پر عربی طرز کا بیڈز ورک اور سیکوئنز کی کڑھائی کی گئی تھی۔

تصاویر دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے مختلف تبصرے کئے ہیں،کچھ مداحوں نے تبصرہ کیا کہ یہ کیا پہن رکھا ہے؟ ایک اور صارف نے کہا کہ اتنے بڑے ایونٹ کے لیے یہ واقعی ناقص انتخاب تھا،کسی نے مشورہ دیا کہ اگر وہ ہلکے رنگ کی سادہ شیفون ساڑھی پہنتیں تو زیادہ پرُوقار اور خوبصورت نظر آتیں۔

یہ بھی پڑھیں:معروف اداکارہ کی لہنگے میں کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل

 ایک مداح نے سخت رائے دیتے ہوئے کہا کہ ایونٹ کی نوعیت کے مطابق عائزہ خان کا لباس نہایت بھڑکیلا اور غیر مناسب تھا۔