پانامہ اور نہر سویز میں امریکی جہازوں کو مفت سفر کی اجازت ہونی چاہئے: ڈونلڈ ٹرمپ

Apr 27, 2025 | 10:34:AM
پانامہ اور نہر سویز میں امریکی جہازوں کو مفت سفر کی اجازت ہونی چاہئے: ڈونلڈ ٹرمپ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پانامہ کینال اور نہرسویزسےامریکی جہازوں کو مفت سفرکی اجازت ہونی چاہیے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پانامہ کینال اور نہرسویزسےامریکی جہازوں کومفت سفرکی اجازت ہونی چاہیے۔

امریکی صدر نے وزیر خا رجہ مارکوروبیوکوکہاہےفوری طور اس صورتحال کا خیال رکھیں اوراسےیادرکھیں۔

مزید پڑھیں:کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کی تدفین کر دی گئی

اس سے قبل  ڈونلڈ ٹرمپ کہہ چکے ہیں اگر کینال کا انتظام قابل قبول انداز میں نہ چلایا گیا تو وہ پانامہ سے کینال کا کنٹرول واپس دینے کا مطالبہ کریں گے۔

واضح رہے کہ امریکا نے پانامہ کینال کی تعمیر اور اس سے منسلک علاقے کا انتظام کئی دہائیوں تک سنبھالے رکھا تاہم 1999 میں مکمل طور پر اس کا کنٹرول پانامہ کو سونپ دیا گیا تھا۔