پی ایس ایل 10 میں آج پشاور زلمی اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز آمنے سامنے  

Apr 27, 2025 | 10:05:AM
پی ایس ایل 10 میں آج پشاور زلمی اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز آمنے سامنے  
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2025 کے 17 ویں میچ میں آج پشاورزلمی اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی ٹیمیں لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی، میچ شام 8 بجے شروع ہوگا۔

پشاورزلمی کی قیادت بابراعظم کر رہے ہیں جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی ٹیم کی قیادت سعود شکیل کے ہاتھ میں ہے،دونوں ٹیموں کے درمیان یہ مقابلہ پوائنٹس ٹیبل پربہتر پوزیشن حاصل کرنے کے لئے اہمیت کا حامل ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:رونالڈو کی گرل فرینڈ مشکل میں پڑ گئیں

پشاور زلمی نے حالیہ میچوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزبھی اپنی جیت کے تسلسل کو برقراررکھنے کی کوشش کریں گے۔

دونوں ٹیموں کے شائقین میچ کے لئے پرجوش ہیں اوراس میچ کو ایک سنسنی خیز مقابلہ سمجھا جا رہا ہے۔